سمارٹ لاک ڈائون،سیاحوں کی مری آمد محدود ،تاجر پریشان

سمارٹ لاک ڈائون،سیاحوں  کی مری آمد محدود ،تاجر پریشان

مری (نمائندہ دنیا) حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، سمارٹ لاک ڈاؤن، خراب موسمی صورتحال اور۔۔۔

 لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات نے سیاحوں کا رخ مری کی جانب آنے سے روک دیا ہے جس کے باعث مری میں سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ،کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ کرونا کے دوران بھی سیاحتی مقام ہونے کے باعث مری کو مستثنٰی قرار دیا گیا تھا اب بھی مستثنٰی قرار دیا جائے ، شہریوں اور تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ اور بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں