پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لیا جائے ،تنظیم تاجران مردان
مردان (نمائندہ دنیا ) غلام حسین صراف صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن مردان ڈویژن و سیکرٹری جنرل مرکزی تنظیم تاجران مردان نے۔۔۔
کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک طرف عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکومتی اخراجات اور عیاشیوں میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔ اربوں روپے کے جہاز، کروڑوں کی گاڑیاں، اور مفت بجلی، گیس اور پٹرول کی سہولیات یہ سب کچھ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ خطے کے دیگر ممالک بھی اسی عالمی صورتحال سے متاثر ہیں، مگر وہاں پٹرول کی قیمتیں پاکستان جتنی بلند نہیں۔