مظفرآباد ،ریاست بھر کے مدارس میں بچوں کے تحفظ کیلئے نئی پالیسی نافذ

مظفرآباد ،ریاست بھر کے مدارس  میں بچوں کے تحفظ کیلئے نئی پالیسی نافذ

مظفرآباد (اے پی پی) وزیر مذہبی امور اوقاف و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم فیصل ممتاز راٹھور کے۔۔۔

 احکامات کی روشنی میں حکومت نے ریاست بھر کے مدارس میں بچوں کے تحفظ کیلئے نئی پالیسی نافذ کرتے ہوئے مدارس میں سی سی ٹی وی کیمرے ، شکایات بکس ، طبی معائنہ، معیار کے مطابق اساتذہ کی اہلیت کو لازمی قرار دیدیا ہے ۔ نئی پالیسی کے تحت تمام مدارس کو ہدایت کی گئی ہے کہ درسگاہوں، راہداریوں، صحن، دفاتر اور دیگر مقامات پر معیاری سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں جو ہر وقت فعال حالت میں ہوں اور ان کی ریکارڈنگ کم از کم 30 دن تک محفوظ رکھی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں