ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کا جھیکاگلی لینڈ سلائیڈنگ کا دورہ ،متاثرین سے ملاقات
مری (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری نے جھیکاگلی میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ ۔۔۔
،متاثرہ گھروں اور علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور نقصانات کا ازسرِنو تخمینہ بھی لگایا ، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی بھی اور انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مری متاثرین کو ہر ممکن امداد اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ،متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔