راولپنڈی،10موٹر سائیکل چور ، منشیات فروش گرفتار

راولپنڈی،10موٹر سائیکل چور ، منشیات فروش گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان اور منشیات فروشوں کے ۔۔۔

خلاف کریک ڈان کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل ،چرس اور شراب برآمد کر لی ۔ نیو ٹائون پولیس نے موٹر سائیکل و رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 7 مسروقہ موٹر سائیکل و رکشہ اور اسلحہ برآمد کر لیا،تھانہ بنی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے ، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کو حراست میں لے کر ایک کلو 520گرام چرس، 21لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف کارروائیاں تھانہ سول لائنز، رتہ امرال، بنی، آر اے بازار، وارث خان، نصیرآباد، ٹیکسلا اور مندرہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں