اسلام آباد ،غیر قانونی افغان شہری سمیت 33 مشتبہ افراد گرفتار
ہمک، سنبل، شہزاد ٹائون، سبزی منڈی، کراچی کمپنی اور ترنول میں سرچ آپریشنز ،چیکنگ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشنز کے دوران غیر قانونی افغان شہری سمیت 33مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ آپریشنز ہمک، سنبل، شہزاد ٹائون، سبزی منڈی، کراچی کمپنی اور ترنول پولیس سٹیشنز کی حدود میں زونل ایس پیز کی نگرانی میں انجام دیئے گئے جبکہ موثر چیکنگ کو یقینی بنانے کے لیے لیڈی پولیس اہلکاروں نے بھی ان آپریشنز میں حصہ لیا۔ مجموعی طور پر 663 افراد اور 348 گھرانوں کی چیکنگ کی گئی، اس دوران 38 دکانیں اور 59 ہوٹلوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ 215موٹر سائیکلیں اور 61 گاڑیاں چیک کی گئیں۔ 33مشکوک افراد جن میں ایک غیر قانونی افغان شہری بھی شامل ہے اور 11 موٹر سائیکلیں مزید تصدیق کے لیے متعلقہ پولیس سٹیشنز منتقل کر دی گئی ہیں۔