امریکہ ایران جنگ بندی اہم سفارتی کامیابی ہے ،عوام پاکستان پارٹی

امریکہ ایران جنگ بندی اہم سفارتی کامیابی ہے ،عوام پاکستان پارٹی

راولپنڈی (اے پی پی) عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی نائب صدر چوہدری انعام ظفر اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ عثمان عباسی نے۔۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عالمی سطح پر جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مجوزہ فوجی کارروائی کو دو ہفتوں کیلئے موخر کرانا اہم سفارتی کامیابی ہے ۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کیلئے بھی خوش آئند ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں