پنجاب حکومت کے 5افسروں کے تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

 پنجاب حکومت کے 5افسروں کے تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

بابر بشیر ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی،محمد زبیر ڈائریکٹر پالیسی پی آر اے تعینات

لاہور(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت پنجاب نے 5 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے ہیں، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فریحہ تحسین کو ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی محکمہ آئی اینڈ سی ،بابر بشیر کو ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی،محمد زبیر کو ڈائریکٹر پالیسی پی آر اے تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر پالیسی پنجاب ریونیو اتھارٹی طاہرہ اکرم اور محکمہ بلدیات میں تقرری کے منتظر رئوف احمد کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرر و تبادلے مختلف محکموں میں امور کی مؤثر کارکردگی اور انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ 

تقرر و تبادلے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں