اٹک ،سی سی ڈی کی کارروائی، 25 لاکھ مالیتی طلائی زیورات برآمد، ملزم گرفتار

 اٹک ،سی سی ڈی کی کارروائی، 25 لاکھ  مالیتی طلائی زیورات برآمد، ملزم گرفتار

اٹک (اے پی پی) سی سی ڈی اٹک نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری ہونے والے25 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔

پولیس ذرائع کے مطابق، مورخہ 24 مارچ 2026 کو سنجوال کے رہائشی محمد عاقب کے گھر ان کی غیر موجودگی میں نامعلوم ملزمان نے طلائی زیورات چوری کر لیے تھے ۔ واقعہ کا مقدمہ نمبر 177 مورخہ 27مارچ 2026 بجرم 454/380 تعزیرات  پاکستان تھانہ صدر اٹک میں درج کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں