بیول ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،شہری پریشان
بیول(نمائندہ دنیا) بیول و گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، تاجرطبقہ پریشان، کئی کئی گھنٹوں کے لیے بجلی بند کر دی جاتی ہے ۔۔
، کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،ملک میں پہلے ہی مہنگائی عروج پر ہے اوراشیائے خردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ایسے حالات میں دیہاڑی دار غریب دن بھر بجلی کی بندش کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کمانے سے بھی قاصر ہیں ۔