سرکاری ملازمین، وسائل کا سیاسی استعمال غیر قانونی:پشاور ہائیکورٹ

 سرکاری ملازمین، وسائل کا سیاسی استعمال غیر قانونی:پشاور ہائیکورٹ

تمام اداروں کو آئین و قانون کے دائرے میں کام کا پابند کیا جائے :چیف سیکرٹری کو ہدایت آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کا کسی سیاسی مقصد کیلئے استعمال نہ ہونا یقینی بنائیں:تفصیلی فیصلہ

پشاور (این این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف کیس میں 28صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے سرکاری ملازمین، وسائل اور مشینری کے سیاسی استعمال کو غیر قانونی قرار دیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ صوبے کا وزیر اعلیٰ سرکاری وسائل کا آئینی نگران اور محافظ ہوتا ہے ، سرکاری ملازمین اور وسائل کا استعمال صرف عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہونا چاہئے ۔ عدالت نے کہا سرکاری مشینری کا استعمال آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہونا ضروری ہے ، اختیارات سے تجاوز قانونی و اخلاقی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ۔ فیصلے میں چیف سیکرٹری کو ہدایت کی گئی کہ تمام اداروں کو آئین اور قانون کے دائرے میں کام کرنے کا پابند بنایا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ سرکاری ملازمین، وسائل اور مشینری کسی سیاسی مقصد کیلئے استعمال نہ ہو۔ عدالت نے آئی جی خیبر پختونخوا کو بھی ہدایت کی کہ پولیس کا کسی بھی سیاسی مقصد کیلئے استعمال نہ ہونا یقینی بنایا جائے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں