قوتِ نسواں مارشل آرٹس بوٹ کیمپ کا انعقاددوسو زائد طالبات کی شرکت

قوتِ نسواں مارشل آرٹس بوٹ کیمپ  کا انعقاددوسو زائد طالبات کی شرکت

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قوتِ نسواں مارشل آرٹس بوٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں مارشل آرٹس اور ہنگامی حالات میں دفاع کی تربیت کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی ذاتی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ خیبر میڈیکل کالج پشاور میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں خیبر پختونخوا کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والی دوسو سے زائدطالبات اور پیشہ ور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ فی میل فزیشنز سوسائٹی پاکستان سے وابستہ لیڈی ڈاکٹرز نے بھی اس کیمپ میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں