راولپنڈی بورڈ ،جماعت نہم امتحانات ،9امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

 راولپنڈی بورڈ ،جماعت نہم امتحانات ،9امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا کنٹرولر امتحانات کے ساتھ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ،مراکز کا دورہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)نہم سالانہ امتحان حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت نہایت شفاف اور منظم انداز میں جاری ہیں۔ کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی عامر خٹک کی خصوصی توجہ، بہترین حکمت عملی اور مسلسل نگرانی کے باعث بوٹی مافیا کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں اور امتحانی عمل کو مکمل طور پر میرٹ پر یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس دوران ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صائمہ انور نے کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ امجد اقبال کے ہمراہ بورڈ آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور مختلف امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید برآں کنٹرولر امتحانات کے مطابق نو اُمیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جن میں امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول ہسولہ چکوال (مشترکہ) سے دو اُمیدوار، گورنمنٹ ہائی سکول بھکرال راولپنڈی (مشترکہ) سے ایک اُمیدوار، گورنمنٹ ہائی سکول ہرنال تحصیل گوجر خان راولپنڈی (مشترکہ) سے چار اُمیدوار اور گورنمنٹ ہائی سکول چکری راولپنڈی سے دو اُمیدوار شامل ہیں۔ جن کے خلاف کیس رجسٹرڈ کر کے ڈسپلن برانچ کو ارسال کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں