ڈینگی کے خلاف شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی آگاہی واک کا انعقاد

 ڈینگی کے خلاف شعور بیدار کرنے  کیلئے خصوصی آگاہی واک کا انعقاد

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے ڈینگی کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے خصوصی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 ڈی ایچ او ڈاکٹر راشدہ بتول نے واک کی قیادت کی۔ واک کے دوران ڈی ایچ او نے عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کے پمفلٹس، بروشرز اور فلائرز تقسیم کیے تاکہ شہریوں کو اس موذی مرض کی روک تھام کے حوالے سے براہِ راست معلومات فراہم کی جا سکیں۔ مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز(LHWs)، ایئر یونیورسٹی کے طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں