ایران کی استقامت ،باطل قوتوں کے عزائم بے نقاب ،شیعہ علماء کونسل
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شبیر حسن میثمی نے حالیہ علاقائی صورتحال پر کہا ہے کہ۔۔۔
چالیس روزہ جنگ کے دوران ایران نے جس استقامت، حکمتِ عملی اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اس نے نہ صرف اس کے مؤقف کی حقانیت کو واضح کیا بلکہ باطل قوتوں کے عزائم کو بھی بے نقاب کر دیا۔ امریکی صدر کی جانب سے جارحانہ اقدامات اور بعض مذہبی حساسیتوں کو نظر انداز کرنے کے رویے نے عالمی سطح پر شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے ، جس کے باعث یہ قوتیں سفارتی تنہائی اور تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔