مہاجرین مقیم پاکستان ،حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت

 مہاجرین مقیم پاکستان ،حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے سماعت کی ، مزید کارروائی کیلئے آئندہ سماعت 25 اپریل مقرر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیرجسٹس (ر) غلام مصطفی مغل اور ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی نے کیمپ آفس اسلام آباد میں مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں سے درخواست گزاروں کی سہولت کے پیش نظر حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سابق ممبر قانون ساز اسمبلی شوکت علی کی درخواست (حلقہ ایل اے 42 ویلی 3) پر سماعت کی گئی۔ اسی طرح سابق ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری ا سمعیل گجر کی درخواست (حلقہ ایل اے 35 جموں 2) بھی زیرِ سماعت آئی۔ حلقہ ایل اے 35 جموں 2سے متعلق طارق گجر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی گئی۔ حلقہ بندیوں سے متعلق تمام درخواستوں پر مزید کارروائی کے لیے آئندہ سماعت 25 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں