قوت سماعت و گویائی سے محروم بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

 قوت سماعت و گویائی سے محروم بچے سے  زیادتی کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

راولپنڈی(این این آئی)نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قوت سماعت و گویائی سے محروم 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

 متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے میرے قوت سماعت و گویائی سے محروم بیٹے کو خالی پلاٹ میں لے جاکر زیادتی کرنے کی کوشش کی،نصیر آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں