اسلام آباد، 9 اشتہاریوں سمیت 21 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
شالیمار ،سبزی منڈی ،نون ،کھنہ ،لوہی بھیر میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث9اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ عناصر گرفتارکرکے 650گرام چرس،772 گرام ہیروئن اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔اس سلسلے میں تھانہ شالیمار، تھانہ سنگجانی، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ نون، تھانہ کھنہ، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ پھلگراں اورتھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 650گرام چرس، 772 گرام ہیروئن اورمختلف بور کے 10عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 09مجرم کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔