اسلام آبادپولیس نے گمشدہ بچے کوتلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے گمشدہ بچے کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔
تھانہ ترنول پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کا بچہ لاپتہ ہوگیا ہے جس کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے ۔ بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔