لائن لین ،سٹاپ لائن و زیبرا کراسنگ کی پاسداری بارے آگاہی مہم کا آغاز

 لائن لین ،سٹاپ لائن و زیبرا کراسنگ کی پاسداری بارے آگاہی مہم کا آغاز

چوک چوراہوں پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ سمیت سرکل و سیکٹر انچارجز کو احکامات جاری

راولپنڈی(این این آئی)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے خصوصی احکامات پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم راولپنڈی میں منظم ٹریفک کے حصول کیلئے متحرک، ضلع بھر میں منظم ٹریفک کیلئے حصول کیلئے لائن لین ،سٹاپ لائن و زیبرا کراسنگ کی پاسداری کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔راولپنڈی کے چوک چوراہوں و شاہراہوں پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے ٹریفک ایجوکیشن ونگ سمیت سرکل و سیکٹر انچارجز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ۔روڈ یوزرز میں منظم ٹریفک ڈسپلن کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کرنے کیساتھ پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے موٹرسائیکل سواروں کو آگاہی دی جا رہی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ انتہائی بائیں لائن کا استعمال کریں،مڑنے اور یو ٹرن لینے کی صورت میں دائیں لائن استعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں