راولپنڈی ،ڈینگی کنٹرول ،رواں سال کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

 راولپنڈی ،ڈینگی کنٹرول ،رواں سال کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

794مریضوں کی سکریننگ ، 770مشتبہ ، 1کنفرم ،2پروبیبل کیس رپورٹ،احسان غنی

راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال کنٹرول میں رہی، رواں سال ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ، رواں سال اب تک 794 مریضوں کی سکریننگ کی گئی ، 770 مشتبہ کیسز، 1 کنفرم اور2 پروبیبل ڈینگی کیس رپورٹ ہوا جبکہ 21 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق نہ ہو سکی۔ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی کاکہنا ہے اب تک 13 لاکھ 87 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی ، 5892 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی، 5 لاکھ 21 ہزار سے زائد مقامات چیک کیے گے ، 707 جگہوں پر لاروا پایا گیا۔ 178 یونین کونسلز میں بریٹیو انڈیکس 3 سے کم ہوگئی ،12 یونین کونسلز میں بریٹیو انڈیکس 3 سے 7 کے درمیان رہا ، 97.3 فیصد ہاٹ سپاٹس کا کور ہے جس میں 636 مقامات رجسٹرڈ کیے گئے ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ایف آئی آر درج اور 5 عمارتیں سیل کی گئیں، 132چالان اور 1 لاکھ 82 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں