وفود کی اسلام آباد آمد ،بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل
آپریشن، کنسٹریکشن اور جی ایس او کی ٹیمیں مکمل الرٹ ہیں ،چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )چیف ایگزیکٹو آئیسکو چودھری خالد محمود نے کہا ہے کہ بین الاقوامی وفود کی اسلام آباد آمد کے پیش نظر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آئیسکو ہیڈ آفس میں اجلاس کی صدارت کی ،چیف انجینئر آپریشن کاشف شاہ اور چیف انجینئر او اینڈ ایم زاہد سلیم ، متعلقہ آپریشن سرکلز کے افسران نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے بتایا کہ متعلقہ علاقوں کے افسران و سٹاف مکمل طور پر متحرک ہیں۔ گر ڈ سٹیشنز اور فیڈرز کی24گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔