بنیادی صحت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ، ڈاکٹر مختار بھرتھ

 بنیادی صحت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ، ڈاکٹر مختار بھرتھ

ڈیجیٹل ہیلتھ،ٹیلی میڈیسن کی جانب تیزی سے گامزن ،ایس سی او اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے نویں وزرائے صحت اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے علاقائی سطح پر عوامی صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس کا موضوع  عوامی صحت کی روک تھام اور نظم و نسق کی ریاستی پالیسی  تھا، ڈاکٹر مختار نے کرغزستان کی حکومت کو بطور چیئرمین ایس سی او کامیاب قیادت فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا اور بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان اب ڈیجیٹل ہیلتھ اور ٹیلی میڈیسن کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور ڈیٹا پر مبنی جدید نظام کے ذریعے صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں