کوئی عدالت تیرہویں آئینی ترمیم ختم نہیں کر سکتی ، فاروق حیدر
آزادکشمیر کے نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں، کسی کو تحفظات ہیں تو کھل کر سامنے آئے
مظفرآباد(این این آئی)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کوئی عدالت تیرہویں آئینی ترمیم ختم نہیں کر سکتی ، آزادکشمیر کے نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں، کسی کو تحفظات ہیں تو کھل کر سامنے آئے ، بیٹھ کر بات کریں، درست کہا تھا کہ آزادجموں و کشمیر کا آخری وزیراعظم ہوں ، میرے بعد چار وزیراعظم تبدیل ہو چکے ہیں، ان سے پوچھیں کہ ان کے پاس کیا اختیار ہے، جھاڑیوں سے چھپ کر وار کرنے کے بجائے سامنے آئیں، یہ پارلیمنٹ کا کام ہے پاکستان کے آئین میں دفعہ 57 2 میں لکھا ہوا ہے کہ جب کشمیری آزاد ہونگے تو وہ پاکستان کے ساتھ کس طرح کے تعلق رکھیں گے یہ فیصلہ بھی وہ خود کرینگے آئین ایسا نہیں کہ کوئی اسے پھاڑ کر پھینک دے گا یہ بات ذہن میں رہے ، مہاجرین ہمارا حصہ ہیں، چوہدری غلام عباس، میر واعظ مولانا یوسف اور کے ایچ خورشید کی قبر کے ساتھ دھوکہ نہیں کر سکتا ، بہت سارے لوگ چاہتے ہیں کہ میں آئندہ اسمبلی میں نہ ہوں، ریاست کے تشخص اور عوامی حقوق کیلئے پہلے بھی جدوجہد کی اور آئندہ بھی اس سے دستبردار نہیں ہوں گا،حیدر میموریل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما سابق صدر مسلم کانفرنس راجہ حیدر خان کی 60 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کا موجودہ نظام طویل جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔