امریکہ ایران ثالثی، دنیا پاکستان کے مثبت کردار کے معترف، مصطفی ملک
اسلام آباد (نامہ نگار) ترجمان مسلم لیگ (ق) غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی بروقت سفارتکاری نے ایران، امریکہ کشیدگی کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔۔۔
جنگی ماحول میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورۂ ایران جرات، اعتماد اور ذمہ دار قیادت کی روشن مثال بن گیا۔ پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا، دنیا پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کر رہی ہے، دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان خطے میں امن، توازن اور مذاکرات کی مؤثر قوت بن چکا ہے، دانشمندانہ حکمت عملی نے دنیا کو پاکستان کے بارے میں پرانے مفروضے بدلنے پر مجبور کر دیا۔