غیر سرکاری تنظیم کی خون کے عطیات جمع کرنے کی باقاعدہ مہم شروع

غیر سرکاری تنظیم کی خون کے عطیات  جمع کرنے کی باقاعدہ مہم شروع

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) عوام الناس کی بے لوث خدمت کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کارکمال ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی چیپٹر نے خون کے عطیات جمع کرنے کی باقاعدہ مہم شروع کر دی۔

 شعبہ انتقال خون کی انچارج ڈاکٹر فاطمہ زہرا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت درجنوں بچے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں جنہیں خون کی اشد ضرورت ہے، اس حوالے سے 10مئی کو خصوصی تقریب ہوگی ۔اس کار خیر میں شہری ہماری مدد کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں