عالمی ایامِ ضامن پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے کنوینرز کا تقرر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی ایامِ ضامن کمیٹی کے مرکزی کنوینر فرزند علی شاہ کاظمی کی زیر صدارت اہم اجلاس مرکز ٹی این ایف جے میں ہوا۔۔۔
سربراہِ تحریک علامہ آغا حسین مقدسی کی ہدایت پر حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ 9تا 11ذیقعدہ عالمی ایامِ ضامن کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے کنوینروں کا تقرر عمل میں لایا گیا۔ علامہ رفاقت حسین نقوی اسلام آباد، علامہ علی عرفان سندھ، سردار ابو عماد جعفری بلوچستان، علامہ باقر علی پنجاب، سید غضنفر علی شاہ ایڈووکیٹ خیبرپختونخوا، ساجد حسین کاظمی آزاد کشمیر اور پروفیسر ثمر الحسن غفاری گلگت بلتستان کیلئے کنوینر نامزد کیے گئے جبکہ خواتین کے پروگراموں کی نگران جابر نقوی ہونگی۔