ڈی آئی جی سکیورٹی کا اردل روم افسروں کے مسائل سنے

 ڈی آئی جی سکیورٹی کا اردل روم افسروں کے مسائل سنے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی سکیورٹی عتیق طاہر نے اسلام آبادپولیس کے افسران و جوانوں کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔

جس میں سکیورٹی ڈویژن کے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ اردل روم میں پولیس افسران و جوانوں نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل سنے۔ ڈی آئی جی سکیورٹی کے سامنے رکھے ۔ انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس افسران و جوانوں کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں