پاک روس بین الاقوامی تعلیمی کانفر نس 12مئی سے روس میں ہوگی
اسلامک ورلڈ قازان فورم میزبان ،دنیا بھر سے ماہرین، محققین اور پالیسی ساز شرکت کرینگے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان اور روس کے درمیان تعلیمی روابط کو فروغ دینے کے لیے دوسری روس پاک بین الاقوامی کانفرنس 12 سے 17 مئی تک قازان، روس میں منعقد ہوگی۔ بدلتے عالمی نظام میں روس پاک تعلقات کا ارتقا\" کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ کانفرنس عالمی سطح پر معروف روس-اسلامک ورلڈ قازان فورم کے تحت ہوگی، جس میں دنیا بھر سے ماہرین، محققین اور پالیسی ساز شرکت کریں گے ۔کانفرنس کا انعقاد قازان فیڈرل یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے ، جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور کنسورشیم فار ایشیا پیسیفک اینڈ یوریشین اسٹڈیز (کیپس) بھی اس میں تعاون کر رہے ہیں۔