صحافیوں کے بچوں کو یونیورسٹی فیسوں میں رعایت دلواؤں گا،سلیم حیدر

 صحافیوں کے بچوں کو یونیورسٹی فیسوں میں رعایت دلواؤں گا،سلیم حیدر

میڈیا ٹائون فیز 2 کے لئے صحافیوں کا مقدمہ ان کے ساتھ مل کر لڑوں گا،گورنر پنجاب

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ صحافیوں کے بچوں کے لئے یونیورسٹی کی فیسوں میں رعایت دلوائوں گا،پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی جدوجہد میں صحافیوں کے ساتھ ملکر ماریں کھائیں،نیشنل پریس کلب کے انتخابات سیاستدانوں کے لئے مثال ہیں،میڈیا ٹائون فیز 2 کے لئے صحافیوں کا مقدمہ ان کے ساتھ مل کر لڑوں گا،صدر زرداری کا دورہ چین پاکستان کو طاقتور بنانے کے لئے ہے ،فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو اللہ نے عزت دی ہے ،ایسی عزت پاکستان کو اس سے پہلے کبھی نہیں ملی، پہلگام فالس فلیگ آج دنیا بھر میں جھوٹا ثابت ہو گیا ہے۔

حکومت اب معیشت بہتر اور مہنگائی ختم کرے ،کولیشن پارٹیاں مل کر عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گی،مخلوط حکومت بہترین طریقے سے چل رہی ہے جب تک صدر زرداری ہیں کوئی اختلاف نہیں ،سب ایک پیج پر ہیں، ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کیلئے پریس کلب آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ صدر زرداری کا دورہ چین پاکستان کو طاقتور بنانے کے لئے ہے ،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی دشمن کی چالیں ناکام ہونگی، گورنر ہاؤس کا بجٹ صحافیوں کو دینے پر نیب کا کیس بن سکتا ہے ، آپکو فنڈزذاتی حیثیت میں ضرور دونگا، قبل ازیں نیشنل پریس کلب آمد پر صدر این پی سی عبدالرزاق سیال ، سیکرٹری راؤ فرقان علی اور دیگر نے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں