علاج کے بجائے بیماری کی روک تھام پر توجہ دینی ہوگی ، وزیر صحت

  علاج کے بجائے بیماری کی روک تھام پر توجہ دینی ہوگی ، وزیر صحت

روایتی اور جڑی بوٹیوں پر مبنی ادویات کے فروغ کو ترجیح دی جائے ،کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوامی صحت کے بہتر مستقبل کے لیے روایتی اور جڑی بوٹیوں پر مبنی ادویات کے فروغ کو ترجیح دی جائے اور اس سلسلے میں کامسٹیک کو مؤثر اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔وہ پیر کو کامسٹیک کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان-چین بین الاقوامی کانفرنس برائے غذا، طب اور صحت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔  انہوں نے زور دیا کہ صحت کے نظام کو صرف بیماری کے علاج کے بجائے اس کی روک تھام پر بھی توجہ دینی ہوگی تاکہ عوام کو بہتر اور صحت مند زندگی فراہم کی جا سکے ۔ ادھر وفاقی وزیر صحت سے ترکیہ کے سفیر نے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں