اسلام آباد سے 9ملزم گرفتار،منشیات اور اسلحہ برآمد

اسلام آباد سے 9ملزم گرفتار،منشیات اور اسلحہ برآمد

کارروا ئیاں تھانہ آبپارہ، کوہسار، سمبل،ترنول، سنگجانی کے علاقوں میں کی گئیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے 9 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ،مزید تفتیش جاری ہے ۔ کارروائیاں تھانہ آبپارہ، تھانہ کوہسار،تھانہ سمبل تھانہ ترنول،تھانہ سنگجانی،تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ شمس کالونی،تھانہ سہالہ اورتھانہ ہمک پولیس ٹیموں نے کیں ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 480 گرام ہیروئن،125 گرام آئس،30 بوتل شراب اور مختلف بور کے 6 پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے گئے ۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں