کھیلوں کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ، بیرسٹر دانیال
راولپنڈی (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ٹھوس اور ۔۔۔
موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، راولپنڈی ڈویژن گریڈ-2 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے باقاعدہ ٹرائلز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ راول پارک کرکٹ گراؤنڈ میں ٹرائلز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے ذریعے منتخب ہونے والی ٹیم کو حکومت پنجاب کی جانب سے عالمی معیار کی تربیتی سہولیات، کوچنگ اور دیگر تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے ۔