پروونشل مینجمنٹ سروس کے تحریری امتحانات مکمل
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پروونشل مینجمنٹ سروس (پی۔ایم۔ایس) کے تحریری امتحانات مکمل ہوگئے ۔
چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالعزیز ، ممبران اور سیکرٹری پی پی ایس سی نے امتحانی عمل کی شفافیت، نظم و ضبط اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب بھر میں قائم مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ فیز ٹو میں کامیاب امیدواروں کو سائیکلوجیکل اسیسمنٹ کے لیے بلایا جائے گا جس کے بعد امیدواروں کے حتمی انٹرویوز لیے جائیں گے ۔