آئی پی پیز سے نجات کے بعد مہنگی بجلی کامسئلہ ختم:خلیل طاہر
اب سب سے بڑا مسئلہ پٹرول ،گیس کاہے ،پاکستان کو روس سے فراہمی متوقع
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھونے کہاہے کہ آئی پی پیز سے نجات کے بعد مہنگی بجلی کامسئلہ مستقل طور پرختم ہوجائے گااب سب سے بڑا مسئلہ پٹرول اورگیس کاہے پاکستان کو روس سے تیل اور گیس کی فراہمی متوقع ہے ۔ پاکستان روس کے ساتھ رابطے میں بھی ہے ۔امیدیے کہ کوئی رکاوٹ نہ پیداکی گئی تو پٹرول بھی عوام کی قوت برداشت کے مطابق ہوگا- ان کاکہناتھاکہ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن اہم منصوبہ ہے حکومت کسی مرحلے پر اس کی طرف واپس آئے گی۔انہوں کہا کہ نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ پائن لائن پر کام ہو رہا ہے ، روس کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے ظاہر کیا ہے کہ توانائی کے وسائل کی ترسیل کے مختلف راستے ہونے چاہئیں، نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ترسیل کے مختلف راستوں کی ضرورت ہے ۔ پاکستان اور روس پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، اقتصادی تعاون کے میکنزم پر پیش رفت سے یہ منصوبہ دونوں ممالک کا تاریخی معاہدہ بن جائے گا۔