نرسوں کے عالمی دن پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وزیرآباد میں تقریب
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وزیرآباد میں ہیڈ نرس انیلا اور سٹاف کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی آئی سپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر وقاص احمد چیمہ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن جبکہ تھے ۔
اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز نے مل کر کیک کاٹا۔تقریب میں ملک کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ ڈاکٹر وقاص اعظم چیمہ نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ اہم ہوتا ہے جنہوں نے مریض کی مکمل دیکھ بھال کرنا ہوتی ہے اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری یہ سسٹرز ڈیوٹی کو احسن طریقے سے انجام دے رہی ہیں۔ہیڈ نرس انیلا رفیق نے کہا کہ ہر نرس ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے ۔