بیلجیئم شاہی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

بیلجیئم شاہی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات پر گفتگو، پاکستان کے کردار کی تعریف،باہمی تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بیلجیئم شاہی وفد کا استقبال کیا جس میں پرنس ایڈورڈ ڈی لائن لا ٹریموئیل،شہزادی ازابیلا اورسینی ڈی لائن لا ٹریموئیل شامل تھے ۔ چیئر مین سینیٹ کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری ، علاقائی صورتحال اور معاشی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن حل، مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے ۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں اور جنگ بندی معاہدے کو خطے کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔شاہی وفد نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں