ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کا منصوبہ 31 مئی تک مکمل کرنیکی ہدایت

  ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کا منصوبہ 31 مئی تک مکمل کرنیکی ہدایت

پولیس اکیڈمی میں سولر سسٹم ، موجودہ عمارت کی تزئین و آرائش کی جائے ،وزیر داخلہ

  اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کا منصوبہ 31مئی تک مکمل کرنے ،نیشنل پولیس اکیڈمی میں سولر سسٹم کی تنصیب، اکیڈمی کی موجودہ عمارت کی تزئین و آرائش ، آئی ٹی سہولیات سے آراستہ جدید ٹریننگ کے لئے تین نئے کلاس رومز بنانے کی ہدایات کی ہیں۔ وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اوراجلاس کی صدارت کی ۔

وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تعمیر کثیر منزلہ ہاسٹل کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہاسٹل میں قائم ماڈل روم کا بھی معائنہ کیا ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ رواں برس سے افسران کی ایلیٹ ٹریننگ صوبوں کی بجائے این پی اے میں کرائی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے سپورٹس کمپلیکس، جم اور سوئمنگ پول کا بھی معائنہ کیا اور سپورٹس کمپلیکس کو جدید بنیادوں پر اپگریڈیشن کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی سعد اختر بھروانہ نے وفاقی وزیر داخلہ کومنصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں