اغوا ء کے واقعات ، چار نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات

 اغوا ء کے واقعات ، چار نامزد سمیت  نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات

ملتان ( کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔

سٹی جلالپور پولیس حفصہ بی بی نے بتایا کہ ملزم فرخ ایاز میری بیٹی انعم اور نواسی نور فاطمہ کو گھر سے نقدی طلائی زیورات سمیت اغوا ئکرکے فرار ہوگیا ۔ فیاض نے بتایا کہ میرا بھتیجا مدرسہ پڑھنے گیا واپس نہیں آیا جسے نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے جبکہ ڈی ایچ اے پولیس کو فلک شیر نے بتایا کہ ملزموں ارشد ،زاہد اور علی نے میری بیٹی سونیا کو اغوا ء کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں