نیکسس لائنز کلب کے وفد کاالخدمت انور نذیر ہسپتال کا دورہ

 نیکسس لائنز کلب کے وفد کاالخدمت انور نذیر ہسپتال کا دورہ

معزز مہمانوں کا فلاحی اور طبی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے تعاون کے عزم کا اعادہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد نیکسس لائنز کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر نثار چودھری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ الخدمت انور نذیر ہسپتال فیصل آباد کا دورہ کیا۔ وفد میں محمد اسامہ عارف، ایم۔ اسماعیل قمر، علی مرتضیٰ، زاہد اسلم اور دیگر معزز اراکین شامل تھے ۔ وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سولر سسٹم اور ہسپتال کے اُن کمروں کا بھی معائنہ کیا گیا جو لائنز کلب کے مالی تعاون سے مکمل کیے گئے ۔ معزز مہمانوں نے فلاحی اور طبی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔پروفیسر میمونہ روحی ، انجم اقبال بٹ ، ڈاکٹر عبد الجبار عباسی اور ڈاکٹر رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ دورے کے اختتام پر ڈسٹرکٹ گورنر نیکسس لائنز کلب کی جانب سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر شفقت جاوید کو اعزازی لائنز کلب پن پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں