وزیر اعلیٰ مریم نواز طالبات کیلئے مؤثر رول ماڈل ہیں:گورنر
جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ کا کانووکیشن،3635 طالبات میں ڈگریاں تقسیم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ساتویں کانووکیشن کی صدارت کی جس میں یونیورسٹی کی 3635 طالبات کو ڈگریاں جبکہ 98 نمایاں گریجوایٹس کو گولڈ اور سلور میڈلز سے نوازا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ تحریک پاکستان میں فاطمہ جناح کا کردار ناقابلِ فراموش ہے جبکہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف بھی طالبات کیلئے ایک مؤثر رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو کی آمریت کے خلاف جدوجہد نے خواتین کا سر فخر سے بلند کیا ، انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں میں اسلامی تعلیمات اور امہات المؤمنین کی سیرت کو مشعلِ راہ بنائیں ۔