میلے میں گوجرانوالہ کے بکرے بچھڑے اونٹ کی نمایاں پوزیشن
چیف آ رگنائزر عطا گجر کی زیر سرپرستی سالانہ میلے میں لاکھوں کے نقد انعامات تقسیم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)28ویں انٹر نیشنل بکرا،بچھڑا،اونٹ میلے میں گوجرانوالہ کے بکرے بچھڑے اونٹ کی نمایاں پوزیشن، لاکھوں روپے کے نقد انعامات ٹرافی جیت لی ۔زرعی یونیورسٹی سٹیڈیم میں چیف آ رگنائزر انٹر نیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن عطا گجر کی زیر سرپرستی اس سالانہ میلے میں فرخ اعجاز کے 244کلو ہیوی ویٹ بکرے نے پہلا انعام7لاکھ روپے 236 کلو بکرے نے دوسراانعام 3 لاکھ اور انہی کے 216کلو وزنی بکرے نے تیسراانعام ایک لاکھ بھی جیت لیاوزنی بچھڑے کے مقابلے میں فرغ اعجاز کے 1405 کلوبچھڑے نے پہلا، چوہدری عاطف کے 1335 کلو بچھڑے نے دوسراور اسد بٹ (لاہور)کے 1320 کلو بچھڑے نے تیسرا انعام جیتا۔ فرخ اعجازکے 1527 کلواونٹ نے پہلا انہی کے 1510 کلواونٹ کودوسرا جبکہ عادل چٹھہ کے 1465کلو اونٹ کو تیسرا انعام دیاگیا ۔ وزنی ٹیڈاکراس بکرا مقابلہ میں عمران آ ف ملتان 120 کلو نے پہلی سہیل مگسی کے 114کلو کو دوسری جبکہ عمران کے 108 کلوٹیڈاکراس نے تیسری پوزیشن لی۔ وزنی چھترے کاپہلاانعام عمران مچھلی والے فیصل آباد کے 209کلو چھترے اور دوسرا ملک بلال لاہور کے 188 کلوکے حصے میں آ یا۔
وزنی دنبہ ملک سعد کا213کلو پہلے انہی کا202 کلو دوسرا جبکہ ملک بلال کا200کلو کا دنبہ تیسرے انعام کا حقدار قرار دیاگیا ۔وزنی بھینسا مقابلہ میں علی مہر کے 1120کلو کو پہلا فرخ اعجاز کے 1070 کو دوسرا اورحاجی اکرم سدھو پورہ1020کلو کو تیسرا انعام دیا گیا ۔ مقابلوں میں گوجرانولہ کے زبیر جنجوعہ کے خوبصورت ابلک بکرے نے پہلا احمد ذیشان کے بکرے نے دوسرا اورعبدالرحمن کے بکرے نے تیسرا انعام جیت لیا ۔خوبصورت بچھڑا کاپہلا انعام فرخ اعجاز کے سلطان دوسرا منیر کے مکھن اور تیسرا انعام اسد بٹ لاہور کے بادل نے جیت لیا ۔خوبصورت اونٹ کی پہلی پوزیشن فرخ اعجاز کے اونٹ مرشد دوسری عادل چٹھہ کے فخر پاکستان اور تیسری پوزیشن شیخ فواد کے خوبصورت اونٹ فخر فیصل آباد نے لی۔ عطاگجرنے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے کہا انسان دوست نفع بخش پالتو جانوروں کی بہتر پرورش کی ترویج اور حوصلہ افزائی کیلئے صحتمند وزنی اور خوبصورت بکرا ،بچھڑا، اونٹ ،چھترا ،دنبہ اور بھینسا مقابلوں کا اہتمام کیاجاتاہے ۔انہوں نے آ رگنائزنگ کمیٹی ارکان اوریونیورسٹی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ انشااللہ مستقبل میں مزید بہتر اور منظم انداز سے مقابلوں کا انعقاد کیاجائیگا۔