اغوا کے بعدفون سمیں بیچنے والی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

 اغوا کے بعدفون سمیں بیچنے والی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

شکور والا کی رہائشی کو ساتھی کیساتھ گھر جاتے 6 افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا

لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )تھانہ لدھیوالہ کے علاقے مغل چک کے قریب مسلح افراد نے سم فروخت کرنے والی لڑکی کو ساتھی سمیت گن پوائنٹ اغوا کر کے کھیتوں میں لیجا کر 5 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ لدھیوالہ سٹی کے محلہ شکور والا کے رہائشی محنت کش طارق کی بیٹی (ب)والد کا ہاتھ بٹانے کیلئے موبائل سمز فروخت کرنے کا کام کرتی تھی اور گزشتہ روز اپنے ساتھی زین گورائیہ کے ہمراہ سمز فروخت کر کے موٹر سائیکل پر گھر واپس آ رہی تھی کہ مغل چک کے قریب عثمان ، نبی احمد ، نزاکت عرف بلو ،ابرار ،سیف علی اور ذکا اللہ نے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا اور کھیتوں میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا یا جبکہ ملزم ذکا اللہ اسلحہ سے لیس ہو کر پہرہ دیتا رہا۔ پو لیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 6نامزد ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ سکیورٹی ادارے ملزموں کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی چیک کر رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں