19 جرائم پیشہ ملزم گرفتار بھاری منشیات ،اسلحہ برآمد

19 جرائم پیشہ ملزم گرفتار بھاری منشیات ،اسلحہ برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 19 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

17منشیات فروش ملزموں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے پانچ کلو سے زائد چرس، دو کلو سے زائد بھکی اور 508 لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ دوملزموں سے ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں