قرض دلوانے کا جھانسہ ، خاتون لاکھوں روپے بٹور کر رفو چکر

قرض دلوانے کا جھانسہ ، خاتون لاکھوں روپے بٹور کر رفو چکر

شیخو پورہ کی روبینہ نے پراسس فیس کے نام پر فی کس36 ہزار 500 روپے لئے

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں قرض دلوانے کا جھانسہ دے کرجعلی سروے ٹیم درجنوں مردو خواتین سے لاکھوں روپے بٹور کر رفو چکرہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ شیخوپورہ کی رہائشی روبینہ جاوید بیمہ پالیسی کیلئے نواحی گاؤں شمسہ ڈھڈہ کی نبیلہ بی بی کے پاس آتی تھی، 5 ماہ قبل روبینہ بیٹے اوربیٹی کے ہمراہ نبیلہ بی بی کے گھر آئی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے کاروبار کیلئے قرض سکیم نکلی ہے جو6لاکھ50ہزار قرض دیتے ہیں اگر قرض لینا ہے تو فائل میرے پاس جمع کر ا دیں کیونکہ وہ قرض دینے کیلئے سروے کر رہے ہیں ، ایک فائل بنانے پر36500روپے خرچ آئیگا۔ 10 جنوری کو مذکورہ خاتون دوبارہ شمسہ ڈھڈہ آئی اور اس کو رقیہ بی بی،شمائلہ بی بی،سلمہ بی بی،روبینہ ، کلثوم، شکیلہ،شہناز،بشری،زاہدہ،ریحانہ،عصمت،زرینہ،عباد علی،نصرت بی بی،عمران،طاہر محمود،ساجن محمود،خادم حسین،شمائلہ عمران،صائمہ،روبینہ خادم، فوزیہ، نذیر، رضیہ،شگفتہ ،سجاد ودیگر سے قرض لینے کیلئے فی کس36ہزار500روپے جو تقریباً10لاکھ روپے بنتے ہیں وصول کئے اور یقین دلایا کہ10/12دن میں پراسس مکمل کر ا کر قرضہ لے کر دیں گے ۔ وقت آ نے پر متاثرین نے خاتون سے رابطہ کیا تو ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ،بعد زاں انکاری ہو گئی اور آئندہ رابطہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔پولیس نے نبیلہ بی بی کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں