منڈیو ں کے علاوہ جانوروں کی فروخت پر پابندی ہوگی ،ڈی سی

منڈیو ں کے علاوہ جانوروں کی فروخت پر پابندی ہوگی ،ڈی سی

منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کے دورے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت میں 6مقامات پر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی ہدایت پر دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کل 6 مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں شہری قربانی کے لیے مویشی خرید سکتے ہیں۔منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز نے گزشتہ روز دورے کیے ۔ ان دوروں کے دوران پارکنگ کی سہولت، صفائی ستھرائی کا عمل، صاف پانی کی فراہمی، منڈی سے متصل سڑک پر ٹریفک کی روانی، منڈیوں میں بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا جایزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ دور دراز سے آنے والے بیوپاریوں کو منڈیوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر مویشیوں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔ شاہراہوں پر عارضی منڈیاں قائم ہونے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے پوچھا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں