مختلف شہروں میں پو لیس مقابلے ، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک

 مختلف شہروں میں پو لیس مقابلے ، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک

وزیر آباد میں عاطف اور کامران ،نوشہرہ ورکاں میں اشتہاری عامر بشیر مارا گیا

گوجرانوالہ، وزیر آ باد ، نو شہرہ ورکاں ،حافظ آباد ، لدھیوالہ وڑائچ (کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائند گان دنیا )مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک جبکہ 5 زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا ۔ تھانہ سٹی وزیر آباد کے علاقے میں مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو بین الاضلاعی ڈاکوؤں کی شناخت عاطف عرف عاطو لاہوریا اور کامران شہزاد کے نام سے ہوئی ،دونوں گوجرانوالہ اور لاہور میں 120 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھے ، مقابلے کے دوران فائر لگنے سے کانسٹیبل عمر حیات بھی زخمی ہو گیا۔ ہلاک ملزم تھانہ گکھڑ منڈی میں درج راہزنی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر تھے جنہیں دورانِ برآمدگی 4نامعلوم ساتھیوں نے فائرنگ کر کے حراست سے چھڑ ا لیا تھا۔ بعد ازاں وزیر آباد کے قریب دوبارہ آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران دونوں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے جبکہ ساتھی فرار ہو گئے ۔ نوشہرہ ورکاں میں 30 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،دو ساتھی فرار ہو  

گئے ، سیم نالہ حافظ آباد روڈ پر تین مشکوک افراد نے روکنے پر پولیس پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزم اپنے ساتھی کومردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے جس کی شناخت عامر بشیر ساکن چک ورکاں کے نام سے ہوئی ۔حافظ آباد میں سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والا مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ، ملزم ناصر علی 6 ماہ سے 14 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ آٹھ روز قبل ہرلانوالی کی مسجد میں طالبعلم سے زیادتی کر کے فرار ہونے والا امام مسجد قاری زبیر مغل چک کے قریب پولیس کو دیکھ کر فرار ہوتے ہوئے گرنے سے پسٹل چلنے سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔دوسری جانب تھانہ باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہزنی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 3 ریکارڈ یافتہ ملزموں عدیل، حسنین اور افضل کو گرفتار کر لیا۔ 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں