شوہر سے تنگ خاتون کی میکے میں خود کشی

شوہر سے تنگ خاتون  کی میکے میں خود کشی

ملتان ( کرائم رپورٹر ) شوہر سے تنگ خاتون نے میکے میں زہریلی چیز کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔۔۔

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس کو پرانا شجاع آباد کے رہائشی رحمت اللہ نے اطلاع دی کہ میری بیٹی 22سالہ حفیفہ کی شادی ہوئی لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر گزشتہ دوسال سے ہمارے پاس رہائش پذیر تھی جس نے زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے زہریلی چیز کھالی اور نشتر ہسپتال لیجانے لگے تو دم توڑ گئی ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں