فاطمہ میموریل ہسپتال: نرسز ڈے کے سلسلے میں سرگرمیاں

فاطمہ میموریل ہسپتال: نرسز ڈے کے سلسلے میں سرگرمیاں

آگاہی واک، پوسٹر پریزنٹیشن اور نُور شناخت سپیکر سیریز کا خصوصی سیشن شامل تھا

لاہور(سٹاف رپورٹر) فاطمہ میموریل ہسپتال میں سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ اور سٹرسن نیو کے اشتراک سے انٹرنیشنل نرسز ڈے کے سلسلے میں مختلف علمی، آگاہی اور فکری سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد، طلبہ، فیکلٹی ممبران اور ادارے کی قیادت نے شرکت کی اور صحت کے نظام میں نرسز کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں آگاہی واک، پوسٹر پریزنٹیشن اور نُور شناخت سپیکر سیریز کا خصوصی سیشن شامل تھا، جس کا موضوع \\\'\\\'نرسنگ کی اصل شناخت کون؟ رفیدہ الاسلامیہ یا فلورنس نائٹنگیل\\\'\\\' تھا۔ اس مکالمے میں نرسنگ کے تاریخی پس منظر، سماجی اہمیت اور جدید دور میں اس کے بدلتے ہوئے کردار پر بامقصد گفتگو کی گئی۔ سیشن کی نظامت احمد رشید نے کی جبکہ پینلسٹس میں زونیر فاروق، رمشاء صادق اور ڈاکٹر لبنیٰ غزل شامل تھیں، جنہوں نے نرسنگ، مریض دوست نگہداشت اور شعبہ صحت میں قیادت کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نرسز نہ صرف صحت کے شعبے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں بلکہ ہمدردی، خدمت اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کی عملی مثال بھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں