لالو گروہ کے سرغنہ سمیت 4 کارندے گرفتار

 لالو گروہ کے سرغنہ سمیت  4 کارندے گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات پر بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ‘‘لالو گروہ’’ کے 4 کارندے گرفتار کر لئے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں لعل محمد عرف لالو (گروہ کا سرغنہ)، محمد شفیق، اجمل کاکڑ اور ثناء اللہ ولد محبت خان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے ایک 9 ایم ایم پستول (بغیر لائسنس)، 2 میگزین بمعہ ایمونیشن اور 2 موبائل فونز برآمد کئے گئے ۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، گلشن غازی اور سعید آباد میںمتعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان  شہریوں کو اب تک 3 موٹرسائیکل،50 موبائل فونز اور تقریباً 10 لاکھ روپے سے محروم کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں